تہران حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی :سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی

 تہران حکومت اپنی آخری  سانسیں لے رہی :سابق  ایرانی ولی عہد رضا پہلوی

برلن(دنیامانیٹرنگ)ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنی آخری سانسیںلے رہی ہے۔ ایرانی عوام کی قوت اور بہادری سے یہ بہت جلد تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔

ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں ایران کے سابق ولی عہد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس جمہوریہ کے باقی حکام ایرانی قوم کے سامنے ہتھیار ڈال دیں اور میرے پروگرام اور عبوری نظام کے ساتھ وفاداری کا اعلان کریں۔رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز حکومت کے کرائے کے فوجیوں کی بجائے ایرانیوں کی حفاظت کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کریں۔اُنہوں نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں سے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی اپیل کی اور کہا کہ ہم مل کر فتح کے راستے پر چلیں گے اور حکومت کو گرائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں