بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سرحدی ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سرحدی ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اتوار کو بھارت کے ہائی کمیشنر پرنائے کمار ورما سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے بھارت سے سرحدی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے سنجیدگی کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دینے کا یقین دلایا۔ بھارت نے ویزا کارروائیوں کی مرحلہ وار بحالی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سکیو رٹی اور سفارتی تعلقات کو باہمی احترام اور مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں