جنوبی کوریاکا شمالی کوریا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکا مطالبہ
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے صدر لی لائی منگ نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شمالی کوریا جلد ہی بات چیت دوبارہ شروع کرے گا۔۔۔
تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب پر غور کیا جا سکے ۔صدر لی نے واضح کیا کہ دشمنی اور مقابلہ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں اور وہ واشنگٹن سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے کام کریں گے ۔