سعودی عرب :ایرانی سفیر طلب،حملوں پر شدید احتجاج
ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔
بیان کے مطابق مملکت نے تہران پر اپنے ملک کی سرزمین کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حالیہ حملے ایران کی کھلی جارحیت ہیں جن پر سخت موقف اختیار کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق سفیر کو طلب کر کے واضح پیغام دیا گیا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔