خامنہ ای کی موت کا ذمے دار اسرائیل ہے امریکا نہیں : پینٹا گون
واشنگٹن (اے ایف پی) پینٹاگون کے پالیسی چیف نے منگل کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت سے امریکا کو یہ کہتے ہوئے الگ کر دیا کہ حملہ اسرائیلی کارروائی تھی۔
ایل بریج کولبی نے سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ جس میں خامنہ ای اور دیگر سینئر ایرانی رہنما ہلاک ہوئے ، امریکی فوجی مہم کا حصہ نہیں تھا۔کولبی نے کہا، یہ اسرائیل کی کارروائیاں ہیں،"اور جب قانون سازوں نے ان سے بار بار پوچھا کہ کیا امریکی کارروائی کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی ہے ، تو انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا۔کولبی کے محتاط لہجے کا فرق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نمایاں تھا، جنہوں نے حملوں کے آغاز سے ہی تنازع کو شاندار اور فتح یاب انداز میں پیش کیا۔