چین: 10کروڑ حاملہ خواتین کا اے آئی ڈاکٹر سے رجوع
شنگھائی (اے ایف پی)وانگ یفن نے اپنے پہلے حمل کے دوران متعدد طبی سوالات کے جوابات حاصل کرنے کیلئے مشہور ماہر امراض نسواں ڈوآن ٹاؤکے اے آئی کلون سے رجوع کیا۔
ہیلتھ ایپ اے کیو کے ذریعے اب 10کروڑ سے زائد صارفین اسے استعمال کر رہے ہیں۔اے آئی چیٹ بوٹ دوائی تجویز نہیں کر سکتا اور حقیقی علاج کا متبادل نہیں، تاہم حکومت اور کمپنیز کا مقصد صحت کے نظام میں تیزی لانا ہے ۔ ڈوآن کا کہنا ہے کہ تیزی سے اے آئی اور روبوٹکس کی ترقی سے تین سے پانچ سال میں ہمارا میڈیکل ماڈل مکمل طور پر بدل جائے گا۔