ایکس کا بغیر نشاندہی جنگی ویڈیوز شیئر کرنے پرریونیو پروگرام 90 روز کیلئے معطل کرنیکا اعلان

ایکس کا بغیر نشاندہی جنگی ویڈیوز شیئر کرنے پرریونیو پروگرام  90 روز کیلئے معطل کرنیکا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیاہے کہ جنگی حالات سے متعلق اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بغیر واضح نشاندہی کے شیئر کرنے والے تخلیق کاروں کو 90 روز کیلئے ریونیو شیئرنگ پروگرام سے معطل کر دیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جنگ کے دوران معلومات کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ، کیونکہ جدید مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کن ویڈیوز بنانا نہایت آسان ہو چکا ہے ۔ ایکس کے مطابق ایسے حساس حالات میں مستند معلومات تک رسائی یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں