ایران میں 4.3شدت کا زلزلہ
فارس (دنیا مانیٹرنگ)ایران کے صوبے فارس میں خنج کے قریب 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ایک بڑے دیہی علاقے گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں تھا۔