قطر ،سعودیہ میں دھماکوں کی منصوبہ بندی ، موساد ایجنٹس گرفتار

قطر ،سعودیہ میں دھماکوں کی منصوبہ بندی ، موساد ایجنٹس گرفتار

اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ امارات سمیت خلیجی ممالک کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور نامور ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے موساد کے ایجنٹس کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے کہا کہ  گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا۔ٹکر کارلسن کے مطابق یہ مبینہ ایجنٹس دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔ٹکر کارلسن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں