دبئی :ڈرون حملے ،اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ معطل

دبئی :ڈرون حملے ،اے ٹی پی چیلنجر  ٹینس ٹورنامنٹ معطل

دبئی (اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں منگل کو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملوں کے بعد اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ معطل کر دیا گیا۔

 ڈرون کے گرنے والے ملبے نے فیلڈ میں آگ لگا دی۔ اے ٹی پی نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی الرٹ کے بعد کھیل فوری طور پر معطل کر کے کھلاڑیوں، حکام اور عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مقامی حکام سے مشاورت کے بعد دن بھر کیلئے کھیل منسوخ کر دیا گیا۔ یوکرینی کھلاڑی ولاڈیسلاو اورلوف نے بتایا کہ کھیل کے دوران جہازوں کی آوازیں سنیں اور دھواں نظر آیا، صورتحال محفوظ نہیں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں