غزہ :انسانی امداد کی فراہمی ،اسرائیل نے کرم شالوم کراسنگ کھول دی

غزہ :انسانی امداد کی فراہمی ،اسرائیل  نے کرم شالوم کراسنگ کھول دی

یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں کرم شالوم کراسنگ منگل سے دوبارہ کھول دی گئی ہے تاکہ انسانی امداد کی رسائی ممکن ہو سکے۔

 یہ کراسنگ ہفتے کو بند کر دی گئی تھی جب اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملے شروع کئے ۔اسرائیلی دفاعی وزارت کے شہری امور کے ادارے کوگیٹ نے کہا کہ کراسنگ کھولنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزے کے بعد کیا گیا۔ کرم شالوم کراسنگ غزہ، اسرائیل اور مصر کے سنگم پر واقع ہے ۔ ہفتے کو اسرائیل نے غزہ کی تمام کراسنگ پوائنٹس، بشمول رفح حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر بند کر د ئیے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں