ابھی اپنے جدید ہتھیار استعمال ہی نہیں کیے :ایران
تہران(اے ایف پی )ایران کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف طویل جنگ کے لیے تیار ہے اور اب تک اس نے اپنے جدید ترین ہتھیار استعمال نہیں کیے۔
وزارت کے ترجمان رضا طلائی نِک نے کہا: ہم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم اس مسلط کردہ جنگ میں دشمن کی منصوبہ بندی سے زیادہ عرصے تک مزاحمت بھی کر سکتے ہیں اور جارحانہ دفاع بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا: ہمارا ارادہ یہ نہیں کہ ابتدائی دنوں ہی میں اپنے تمام جدید ہتھیار اور سازوسامان استعمال کر دیں۔"