ایپسٹین کے جرائم سے لاعلمی کا اظہار
واشنگٹن (اے ایف پی)سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کانگریس کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ انہیں جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم کا علم نہیں تھا۔
کلنٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایپسٹین کے قریبی دوست تھے ، انہوں نے مجھے کبھی بھی یہ تاثر نہیں دیا کہ وہ کسی غلط سرگرمی میں ملوث ہیں۔کمیٹی نے بل کا بیان اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں کلنٹن نے تصدیق کی کہ وہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں کلنٹن فاؤنڈیشن کی انسانی خدمات کے لیے ایپسٹین کے نجی طیارے پر کئی بار گئے ، لیکن انہیں کوئی ایسا عمل نظر نہیں آیا جو خواتین کی انسانی سمگلنگ کی نشاندہی کرتا۔