دبئی مال:اماراتی صدر ، ولی عہد کو دیکھ کر عوام حیران ، خوشی کا اظہار
دبئی (این این آئی )گزشتہ شب دبئی مال آنے والے خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو اپنے درمیان پایا۔
ان کے ساتھ ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع بھی تھے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مال میں موجود خریدار اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد دونوں رہنما ئوں کے گرد جمع ہو گئے ، متعدد افراد نے ان کا خیر مقدم کیا اور اچانک ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔