ٹرمپ انتظامیہ اسلحہ پیداوار تیز کرنے کیلئے کل سپلائرز سے ملاقات کریگی

ٹرمپ انتظامیہ اسلحہ پیداوار تیز کرنے  کیلئے کل سپلائرز سے ملاقات کریگی

واشنگٹن (رائٹرز )ٹرمپ انتظامیہ کل جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں سب سے بڑے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ ہتھیاروں کی پیداوار کو تیز کرنے پر بات کی جا سکے۔۔

 ، یہ بات رائٹرز سے چھ افراد نے بتائی جو منصوبے سے واقف ہیں۔ملاقات میں Lockheed Martin اور Raytheon کی مالک کمپنی RTX سمیت دیگر اہم سپلائرز کو مدعو کیا گیا ہے ، ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کیونکہ یہ مباحثے نجی نوعیت کے ہیں۔یہ اجلاس واشنگٹن میں اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے آپریشن کے دوران ہتھیاروں کے ذخائر زیادہ استعمال ہونے کے بعد انہیں دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں