برطانیہ نے افغانستان سمیت 4ممالک کے ویزے روک دیے
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ افغانستان ، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبا کے تعلیمی ویزے اور۔۔۔
افغان شہریوں کے ورک ویزے جاری نہیں کرے گی۔ ہوم آفس کے مطابق ان ممالک سے طلبا کی پناہ گزین درخواستوں میں 2021 سے 2025 کے دوران 470 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ وزیر داخلہ شبانہ محمودنے کہا کہ برطانیہ جنگ اور ظلم سے بچنے والوں کو پناہ دیتا ہے ، لیکن ویزا نظام کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2025 میں طلبا کے پناہ گزین دعوئوں میں 20 فیصد کمی آئی، مگر مزید اقدامات ضروری ہیں کیونکہ وہ اب بھی مجموعی درخواستوں کا 13 فیصد ہیں۔