بچوں کا جنسی استحصال ،لاطینی امریکا میں 60 افراد گرفتار
لیون(اے ایف پی)انٹر پول نے لاطینی امریکا میں بچوں کے جنسی استحصال کے شبہ میں 60 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔۔۔
آپریشن فروری 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان نو ممالک میں کیا گیا، جس میں 65 نابالغ متاثرین کو بچایا گیا۔ متاثرین میں زیادہ تر بچے پانچ سے 13 سال کے درمیان تھے جن میں تقریباً 80 فیصد لڑکیاں تھیں۔ ملزمان میں خاندان کے افراد، دوست، پڑوسی، معلم، آن لائن جرائم پیشہ افراد اور غیر ملکی مسافر شامل تھے ۔ اب بھی 45 مشتبہ افراد کی تلاش ہے ۔