ایران میں رجیم چینج کیلئے خانہ جنگی بھڑکانے کی کوشش تاریخی غلطی ہوگی:ترکیہ
استنبول (اے ایف پی) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کیلئے خانہ جنگی بھڑکانے کی کوشش تاریخی غلطی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں نسلی یا مذہبی اختلافات کو ہوا دینا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ فیدان کے مطابق اگر ایران کے اندر بحران پیدا ہوا تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیلیں گے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوسے بھی بات ہوئی، جنہوں نے ایسے کسی منصوبے میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔