جاپان :پارکنسن کے علاج کیلئے سٹیم سیل تھراپی کی منظوری
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے پارکنسن بیماری اور ہارٹ فیل کے علاج کے لیے سٹیم سیل پر مبنی نئی تھراپیز کی منظوری دے دی ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے ، توقع ہے کہ یہ علاج آئندہ چند ماہ میں مریضوں کے لیے دستیاب ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دوا ساز کمپنی سومیتومو فارما (Sumitomo Pharma) نے بتایا ہے کہ اسے پارکنسن کے علاج ‘امچیپری’ کی تیاری اور فروخت کی اجازت مل گئی ہے ۔ اس علاج میں سٹیم سیلز کو مریض کے دماغ میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ خراب ہو چکے خلیات کی جگہ نئے خلیات کام کر سکیں۔اسی طرح جاپان کی وزارتِ صحت نے دل کے مریضوں کے لیے ‘ری ہارٹ’ (ReHeart) نامی علاج کی بھی منظوری دی ہے ، اس پیش رفت سے ناصرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے مریضوں کو فائدہ ہو گا۔