میں نے کرکٹ کارکردگی کی بنیاد پر کھیلی:عامر کا کیف کو جواب

 میں نے کرکٹ کارکردگی کی بنیاد پر کھیلی:عامر کا کیف کو جواب

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی سابق کرکٹر محمد کیف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ میں اپنی جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی، صرف فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں۔

جب محمد عامر نے جاری ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی بیٹر کو ‘سلوگر’ قرار دیا اور پیشگوئی کی کہ بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک نہیں پہنچ پائے گا، تاہم فاسٹ بولر کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔محمد کیف نے عامر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ محمد عامر بھارت کے بارے میں صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے بات کرتے ہیں۔اس پر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے محمد کیف کے بیان پر سوال اٹھایا اور مختصر فارمیٹ میں اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے کیریئر کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں اورنہ مجھے بھارتی ٹیم کے بارے میں بات کر کے توجہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی ہے ، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں، آپ کو دادا (سارو گنگولی) کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ، آپ نے کرکٹ اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے کھیلی ہے ، اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں