چین:بطخ کے پیٹ سے لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا

چین:بطخ کے پیٹ سے لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کے صوبے ہنان میں ایک دیہاتی نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ سے سونا نکل آیا، اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی سب کو حیران کر دیا۔

بطخ کے پیٹ سے ملنے والے ذرات کے ٹیسٹ اور دیگر تحقیق کے بعد ان ذرات کے بارے میں تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی سونے کے ہیں، جن کا وزن تقریباً 10 گرام تھا اور ان سب ذرات کی قیمت تقریباً 12 ہزار یوآن (1800 امریکی ڈالرز، پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد) ہے ،مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ بطخ سونے کی کان کنی کے لیے مشہور قدیمی علاقے کے قریب پلی بڑھی اور ممکن ہے کہ اس نے وہاں موجود سونے کے ذرات کو مٹی کے ساتھ نگل لیا ہو۔ اس سے پہلے بھی گاؤں کے دوسرے لوگوں کو بطخوں کے پیٹ سے سونا ملا تھا لیکن اس سونے کی مقدار اتنی نہیں تھی جتنی اس مرتبہ اسے ملی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں