اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان

 اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر بھی مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے ۔ سامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنے بیان میں اسامہ میر نے الزام عائد کیا کہ عبدالرحمن نامی شخص دھوکے باز ہے اور وہ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کرچکا ہے ۔ ملزم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور میں جلد اسے بے نقاب کروں گا۔ میرے پاس اس معاملے کے چیک، ای میلز اور دیگر شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر میں سچ سامنے لاؤں گا۔قومی کرکٹر نے حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے محسن نقوی اور مریم نواز سے بھی اس معاملے میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز ایک مبینہ مالی فراڈ کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اس معاملے نے کرکٹ حلقوں میں تشویش پیدا کردی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں