ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر پی ٹی سی ایل، یوفون کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر پی ٹی سی ایل، یوفون کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے جاپان کے خلاف کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز فتح کے بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔۔

اس تاریخی کامیابی نے آٹھ سال بعد عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار کی ہے ، جو قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران پی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مرکزی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان ہاکی کی بھرپور حمایت کی۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون نے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں