کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی :محمد رضوان
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی :محمد رضوان
کراچی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے ،کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے ہیں جن کے پاس بنگلہ دیش میں کھیلنے کا تجربہ ہے ،پاکستان ٹیم کی کپتانی مشکل ہے یا آسان کچھ کہہ نہیں سکتے ۔ قوم کی توقعات ٹیم سے زیادہ ہیں، بہتر نتائج چاہتے ہیں تو وقت دینا ہوگا۔ پرفامنس میں کمی ہے جو بہتر ہونے کی ضرورت ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوگئے ۔بھارت کے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ سے متعلق ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی ٹیم تو ایسی ہوتی ہے جس پر محمد رضوان نے کہا کہ معذرت، میں بھارت کا میچ نہیں دیکھتا۔کھلاڑیوں پر جرمانے سے متعلق رضوان نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے جرمانے ہوئے ہیں، پاکستان ٹیم کو آپ لوگ ہی تو اچھا برا دکھاتے ہیں۔