کھڑکی کھلی ،روسی شہری کے فلیٹ پر کبوتروں کا قبضہ

کھڑکی کھلی ،روسی شہری کے فلیٹ پر کبوتروں کا قبضہ

ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں ایک شخص تین سال تک اپنے گھر سے کسی کام کے لیے باہر چلا گیا اور اس دوران وہ گھر کی کھڑکی کھلی چھوڑ گیا، جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ اس کے اپارٹمنٹ پر کبوتروں کا قبضہ ہوگیا ہے ۔

کانکنی کے لیے مشہور روسی شہر وورکوتا کے ایک درمیانی عمر کے شخص نے حال ہی میں اپنے اپارٹمنٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ درجنوں کبوتر فرنیچر پر اس طرح قطار میں بیٹھے نظر آئے جیسے وہی اس گھر کے مالک ہوں، جبکہ پورا فرش کبوتروں کے فضلے اور پروں سے بھرا ہوا ہے ۔ یہ شخص تین سال پہلے کام کے سلسلے میں سائبیریا چلا گیا تھا، لیکن جاتے وقت وہ اپارٹمنٹ کی ایک کھڑکی بند کرنا بھول گیا۔ ماہرین کے مطابق اپارٹمنٹ کی مرمت اور فرنیچر کو تبدیل کرنے کی لاگت تقریباً 15 سے 20 لاکھ روبل تک ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں