’’جنگ فلم نہیں‘‘ ہماری فلم کو پروپیگنڈا میں استعمال نہ کریں: بین سٹلر
لاس اینجلس(شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکار اور فلم ساز بین اسٹلر نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر حملوں کی ویڈیو میں ان کی فلم کا کلپ استعمال کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایکس پر 42 سیکنڈ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں حقیقی فوجی حملوں کی فوٹیج کے ساتھ ہالی ووڈ فلموں اور ویڈیو گیمز کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ بین سٹلر نے ا س پر کہا ‘ہم نے اس کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ہم کسی پروپیگنڈا مہم کا حصہ بننا چاہتے ہیں، جنگ کوئی فلم نہیں ہے۔