ماریہ بی کی معروف خواجہ سرا کوقانونی کارروائی کی وارننگ

 ماریہ بی کی معروف خواجہ سرا کوقانونی کارروائی کی وارننگ

لاہور(شوبزڈیسک)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہرب معیز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دیدی۔

ماریہ بی نے کہا ‘معیز ڈارلنگ، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی ایڈیٹس پوسٹ کرنا جرم ہے ؟، مجھے معلوم ہے کہ آپ اس بات سے واقف ہیں، مگر اس شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ماضی میں خود اپنے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہو، ایسا شخص کچھ بھی کر سکتا ہے ، پہلے یہ معاملہ صرف آپ اور میرے درمیان تھا، لیکن اب آپ نے میرے خاندان پر حملہ کیا ہے ۔ دوسروں کی کردار کشی کرنا یا کیچڑ اچھالنا نام نہاد دیسی لبرلز کا پرانا طریقہ ہے تاکہ وہ اپنے مقصد سے توجہ ہٹا سکیں، لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گی۔ میں آپ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی ۔واضح رہے کہ مہرب معیز اعوان نے الزام لگایا تھا کہ ماریہ بی کے شوہر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر انہیں پیغامات بھیج کر ملاقات کی پیشکش کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں