حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے : منور فاروقی

 حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے : منور فاروقی

لاہور(شوبزڈیسک)مشہور بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی جگہیں دیکھی جاسکتی ہیں، مگر مسجد الحرام جیسا سکون کہیں اور محسوس نہیں ہوتا۔

 اپنے روحانی تجربات اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بہت تیز ہو گئی ہے اور یہی تیزی انہیں اکثر کھلتی بھی ہے ۔ انہوں نے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اس حوالے سے کافی معلومات تھیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کر چکی ہیں۔ر جب وہ عمرے کے لیے گئے تو انہیں معلوم تھا کہ چند دن بعد واپس لوٹنا ہے ، لیکن وہاں کی روحانیت اور ماحول ایسا تھا کہ دل واپس آنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ ان کے بقول حرم شریف کی ایک خاص تاثیر ہے جو انسان کو اپنے پاس روک لینے کا احساس دلاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں