برطانیہ :2بچیوں کا قاتل ایان ہنٹلی جیل حملے میں ہلاک
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں 2بچیوں کا قاتل ایان ہنٹلی جیل میں حملے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 52 سالہ ہنٹلی کو 26 فروری کو ڈرہم کی فرینکلینڈ ہائی سکیورٹی جیل میں قیدی نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایان ہنٹلی نے 2002 میں 10 سالہ بچیوں ہولی ویلز اور جیسیکا چیپمین کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔