پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ جنگ متاثرین سے گہرے دکھ کا اظہار
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے متاثرین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
ویٹیکن پریس آفس کے مطابق پوپ نے کہا کہ اس تنازع میں متعدد بے گناہ افراد جان سے گئے ہیں جن میں ایک لبنانی مارونائٹ پادری بھی شامل ہے ۔ ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے بیان میں کہا کہ پوپ صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہے ہیں اور جنگ کے جلد خاتمے کے لیے دعاگو ہیں۔