سویڈن میں سوشل میڈیا پر یہودی مخالف نظریات میں اضافہ
برسلز(اے ایف پی)سویڈن میں یہودی مخالف نظریات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے ۔ انسدادِ نسل پرستی تنظیم ایکسپو کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میٹا اور ایکس کے الگورتھمز کے باعث انتہاپسند مواد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
زیادہ تر لڑکے اور نوجوان مرد آن لائن یہودی مخالف میمز اور نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے ہیں۔ سویڈن کی سکیورٹی سروس کے مطابق سوشل میڈیا نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کر رہا ہے ، معاشرے میں عدم برداشت بڑھنے کا خدشہ ہے۔