بھارت :پڑوسی ممالک کیلئے سرمایہ کاری قوانین میں نرمی

بھارت :پڑوسی ممالک کیلئے سرمایہ کاری قوانین میں نرمی

سرمایہ کار 10فیصد تک بغیر حکومت کی منظوری سرمایہ کاری کر سکیں گے یہ اقدام ملک کو سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا:بھارتی حکومت

ممبئی (اے ایف پی)بھارت نے اپنے زمینی سرحد والے پڑوسی ممالک بشمول چین، پاکستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور میانمار کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قواعد میں نرمی کر دی ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت غیر کنٹرولنگ شیئر ہولڈنگ والے سرمایہ کار 10 فیصد تک بغیر حکومت کی منظوری سرمایہ کاری کر سکیں گے ۔ الیکٹرانک کمپونینٹس، کیپٹل گڈز اور پولی سلیکون جیسے شعبے کی درخواستیں 60 دن میں طے کی جائیں گی، بشرطیکہ زیادہ تر کنٹرول بھارتی شہری یا کمپنی کے پاس ہو۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کو سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا اور ٹیکنالوجی اور مقامی قیمت میں اضافہ میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں