مودی کی ایک فون کال اسرائیل ایران جنگ رکوا سکتی :اماراتی سفیر
نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حسین حسن مرزا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی ایک فون کال اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حسن مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کشیدگی کم کرنے میںمددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔مودی حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار بھی رہا ہے ، اس لیے بھارت اس تنازع میں سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے ۔