برطانوی وزیراعظم سٹارمر سے بالفور اعلامیے پر معافی کا مطالبہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)درجنوں برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور لارڈز نے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو خط لکھ کر 1917 کے بالفور اعلامیے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ بالفور اعلامیے کی بدولت اسرائیل قائم ہوا اور 1948 کی عرب اسرائیل جنگ یعنی نکبہ میں سات لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل اور قتل کیا گیا۔ اراکین نے 1917 تا 1948 فلسطینیوں پر ہونے والی تاریخی زیادتیوں کی مذمت کی اور کہا کہ برطانیہ نے تسلط کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ خط پر 45 اراکین نے دستخط کیے ، جن میں لب ڈیم کی لیلیٰ موران، لیبر کی نادیہ وٹوک اور گرین کی کارلاڈی نیئر شامل ہیں۔