شام :کُرد کمانڈر معاون وزیر دفاع مقرر،لبنانی و شامی صدور کا سرحد ی کنٹرول پر اتفاق

شام :کُرد کمانڈر معاون  وزیر دفاع مقرر،لبنانی و شامی  صدور کا سرحد ی کنٹرول پر اتفاق

دمشق،بیروت(اے ایف پی)شام نے کُرد کمانڈر سپان حامو کو مشرقی علاقے کا معاون وزیر دفاع مقرر کر دیا ہے۔

 حامو سیرین ڈیمو کریٹک فورسز کے اہم رہنما ہیں، انہوں نے جنوری میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے تھے تاکہ کُرد فورسز کو ریاستی ڈھانچے میں شامل کیا جا سکے ۔دوسری جانب لبنان اور شام کے صدور نے سرحدی خطرات پر قابو پانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے ۔ لبنان کے صدر جوزف عون نے شامی ہم منصب احمد الشرع سے ٹیلی فون پر بات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حالیہ نازک صورتحال میں رابطہ اور مشاورت کو بڑھانا ضروری ہے ۔ یہ فیصلہ شام اور لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے بعد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں