جوہانسبرگ :جرائم کے خاتمے کیلئے فوج تعینات، سرچ آپریشن شروع

جوہانسبرگ :جرائم کے خاتمے کیلئے  فوج تعینات، سرچ آپریشن شروع

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں گینگ تشدد کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کیلئے فوج کو تعینات کر دیا گیا۔۔۔

بدھ کو مسلح فوجی گاڑیاں شہر کے مغربی مضافاتی علاقوں میں داخل ہوئیں اور پولیس کے ہمراہ گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق ریورلیا اور ویسٹبری جیسے علاقے گینگ وار، فائرنگ اور قتل کے واقعات سے شدید متاثر ہیں۔ منصوبے کے تحت فوج ایک سال تک پانچ صوبوں میں پولیس کی معاونت کرے گی، ماہرین نے فوج تعینات کرنے پر تنقید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں