واشنگٹن :ٹرمپ اور جنسی مجرم ایپسٹین کامتنازعہ مجسمہ نصب

واشنگٹن :ٹرمپ اور جنسی مجرم  ایپسٹین کامتنازعہ مجسمہ نصب

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک متنازعہ مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹائٹینک فلم کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔۔۔

 اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا  فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے جو دی سیکرٹ ہینڈ شیک کے نام سے کام کرتا ہے ۔اس مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔مجسمے کے ساتھ لگے ایک تختی میں لکھا گیا ہے کہ یہ یادگار ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات پر طنز کے طور پر بنائی گئی ہے ۔ اس کے اطراف میں ایپسٹین اور ٹرمپ کی تصاویر والے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں