مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود بنگلہ دیشی مزدور واپس جا رہے
ڈھاکہ(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود لاکھوں بنگلہ دیشی مزدور اپنی روزی روٹی کیلئے دوبارہ وہاں جا رہے ہیں۔۔۔
محمد شکیب اور دیگر مزدوروں کو ڈھاکہ ایئر پورٹ پر رشتہ داروں نے الوداع کہا۔ زیادہ تر مزدور سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خطرات کے باوجود روزگار اور بہتر مستقبل کیلئے جانا ضروری ہے ۔ تقریباً 70لاکھ بنگلہ دیشی بیرون ملک کام کر رہے ہیں، جن میں سے دو تہائی مشرق وسطیٰ میں ہیں۔