شہید آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ زندہ ہیں،ایرانی میڈیا

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی  اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ  زندہ ہیں،ایرانی میڈیا

تہران (دنیا نیوز)ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔ایرانی میڈیاکے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ خجستہ باقرزادہ سے منسوب زندہ ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔۔

۔یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا اور یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں، 2مارچ کو یہ اطلاع بھی گردش میں آئی کہ ان کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ بھی شہید ہوگئی ہیں تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں