ایران کیخلاف جنگ،امریکا نے پہلے ہفتے میں 11ارب ڈالرپھونک دئیے
واشنگٹن(اے ایف پی) پینٹاگون نے قانون سازوں کو بتایا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے ہفتے میں امریکا نے 11ارب3کروڑ ڈالر سے زیادہ پھونک دئیے ۔۔۔
امریکی اخبار نیو یارک کے مطابق یہ اعداد و شمار پہلے دو دنوں میں صرف5اعشاریہ6ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال ہونے کی بنیاد پر ہیں، اس میں حملوں کی تیاری کے اخراجات شامل نہیں۔ دفاعی اہلکاروں نے خبردار کیا کہ جنگ کی ابتدائی سرگرمیاں توقع سے کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہو رہی ہیں، جس سے مستقبل میں اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔