6سال وقفے کے بعد مسافر ٹرین چین سے شمالی کوریا روانہ

6سال وقفے کے بعد مسافر  ٹرین چین سے شمالی کوریا روانہ

بیجنگ(رائٹرز)چین سے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کیلئے مسافر ٹرین چھ سال کے وقفے کے بعد بحال ہو گئی ۔۔۔

ٹرین سروس کو کورونا کے دوران 2020 میں معطل کیا گیا تھا۔ ریاستی میڈیا کے مطابق جمعرات کو مسافر ٹرین بیجنگ کے ڈان ڈونگ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو گئی جو 24 گھنٹے 41 منٹ کے طویل سفر کے بعد پیانگ یانگ پہنچے گی۔ چین کے محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین دوبارہ کھلنے سے چین کے تجارتی و سفارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں