جیٹ فیول کی قیمتیں دگنی،ایئر نیوزی لینڈ کا اگلے دو ماہ میں 1100 پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان

جیٹ فیول کی قیمتیں دگنی،ایئر نیوزی  لینڈ کا اگلے دو ماہ میں 1100  پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان

ویلنگٹن(اے ایف پی)ایئر نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو ماہ میں 1100 پروازیں منسوخ کی جائیں گی، جس سے 44ہزار مسافر متاثر ہوں گے ۔۔۔

 سی ای او نکھل روی شنکر نے کہا کہ زیادہ تر منسوخ پروازیں ملکی ہیں، تاہم کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔ خلیج میں جاری جنگ کی وجہ سے جیٹ فیول کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ایئر لائن کو پروازیں منسوخ کر کے قیمتیں کنٹرول اور ایندھن کی بچت کرنی پڑ رہی ہے ۔ تاہم امریکا اور نیو زی لینڈ کے درمیان پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں