آبنائے ہرمز بندش،روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔۔۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔برطانوی جرید کے مطابق تیل برآمدات پر ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے ۔