بھارت :چلتی سکول بس کا فرش ٹوٹ گیا،7سالہ طالبہ ہلاک سکول منیجراورڈرائیورگرفتار

بھارت :چلتی سکول بس کا فرش  ٹوٹ گیا،7سالہ طالبہ ہلاک  سکول منیجراورڈرائیورگرفتار

آگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں چلتی ہوئی سکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالبہ گر کر جان کی بازی ہارگئی۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ میں پیش آیا جہاں ایک سکول کی خستہ حال بس کی وجہ سے 7 سالہ طالبہ موت کے منہ میں چلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتمد پور تھانہ علاقے میں اس وقت رونما ہوا جب چلتی ہوئی بس کے فرش کا ایک حصہ اچانک راستے میں ٹوٹ کر گر گیا،فرش ٹوٹنے سے پہلی جماعت کی 7 سالہ طالبہ نینا سڑک پر گر گئی اور بس کے پچھلے پہیوں کی زد میں آ گئی۔ پولیس نے مجرمانہ غفلت کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے سکول کے منیجر اروند یادیو اور ڈرائیور چندر پرکاش کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں