چین کا جاپان اور کینیڈا سے ربڑ کی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے جاپان اور کینیڈا سے درآمد ہونے والی ایک اہم قسم کی ربڑ پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
چینی وزارت تجارت کاکہناہے کہ یہ فیصلہ 2024 میں شروع کی گئی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے حتمی نتائج کے بعد کیا گیا ہے ۔تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جاپان اور کینیڈا سے آنے والی ہیلوجنیٹڈ بٹائل ربڑ کی درآمدات سے چین کی مقامی صنعت کو نمایاں نقصان پہنچا اور اس کا براہ راست تعلق ڈمپنگ سے ہے ۔ وزارت تجارت کے مطابق جاپانی کمپنیوں کی جانب سے اس ربڑ کی درآمدات پر 30 اعشاریہ 1 فیصد ٹیرف عائد ہوگا جبکہ کینیڈا کی تمام کمپنیوں پر 13 اعشاریہ 8 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا ۔