اسکاٹ لینڈ :مریضوں کی خود کشی میں مدد کا قانونی بل مسترد

اسکاٹ لینڈ :مریضوں کی خود کشی  میں مدد کا قانونی بل مسترد

ایڈنبرا(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ میں اسکاٹش پارلیمان نے انتہائی بیمار اور لاعلاج مریضوں کی خود کشی میں طبی مدد کا ایک متنازعہ قانونی بل مسترد کر دیا۔۔

یہ بل منظور ہو جاتا تو اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا ایسی قانونی اجازت دینے والا پہلا ملک بن جاتا۔قانونی مسودے کے حق میں اسکاٹش پارلیمان کے 57 ارکان نے رائے دی جبکہ 69 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ اس مجوزہ قانون میں کہا گیا تھا کہ انتہائی بیمار اور لاعلاج مریضوں کو یہ اجازت ہونا چاہیے کہ وہ اگر خود آزادانہ فیصلہ کریں، تو طبی مدد سے خود کشی کر سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں