وینزویلین وزیر دفاع برطرف ، 12 سالہ دور ختم
کراکس (اے ایف پی)وینزویلاکی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگِز نے بدھ کو طویل عرصے تک وزیر دفاع رہنے والے جنرل ولادیمیر پادرینو لوپیز کو برطرف کر دیا۔۔۔
پادرینو 2014 سے 2026 تک وزیر دفاع کے عہدے پر فائز رہے ، وہ سابق صدر نیکولس میڈورو کے اہم اتحادی تھے ۔ اس فیصلے کے ساتھ ان کا 12 سالہ فوجی دور ختم ہو گیا ۔ حالیہ سیاسی بحران کے دوران فوجی قیادت میں یہ تبدیلی ایک اہم موڑ مانی جا رہی ہے ۔پادرینو کی جگہ جنرل گوستاوو گونزالیز لوپیز کو مقرر کیا گیا ہے ، جو ملک کی خفیہ ایجنسی اور انٹیلی جنس کے سینئر عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔