نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ نہیں :امریکی ربی

نیتن یاہو یہودیوں کا  نمائندہ نہیں :امریکی ربی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے معروف یہودی سکالر اور مصنف ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے اور نہ ہی نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ربی یعقوب شاپیرو نے کہا کہ ہم ایران سے جنگ کے خلاف ہیں۔ ربی یعقوب شاپیرو نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسرائیل ایک سیکولر ملک ہے اور اس کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نیتن یاہو اور یہودیوں میں فرق ہے ، نیتن یاہو یہودیت پر عمل نہیں کرتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں