افغان طالبان نے 1سال سے زیر حراست امریکی شہری رہا کر دیا

افغان طالبان نے 1سال سے  زیر حراست امریکی شہری رہا کر دیا

واشنگٹن،کابل(اے ایف پی)افغان طالبان نے ایک سال سے زیر حراست امریکی شہری رہا کر دیا ،امریکا نے ڈینیئل کوائل کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے اور طالبان حکام سے دیگر قیدیوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ ڈینیئل پچھلے 15 ماہ میں آزاد ہونے والے 100 سے زائد امریکیوں میں شامل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا محمود حبیبی، پال اووربی اور دیگر ناحق قیدی امریکی شہریوں کی فوری رہائی کے لیے سرگرم ہے ۔افغان حکومت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی اور عید کے موقع پر خوشی کا پیغام دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں