نیو یارک :سابق وینز ویلین صدر نیکولس مادورو کل عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے
نیویارک(اے ایف پی)سابق وینز ویلین صدر نیکولس مادورو کل جمعرات کو وفاقی عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے ، جہاں ان کے وکلا الزامات کو خارج کروانے کی درخواست کریں گے ، انہیں منشیات سمگلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
عدالت میں بحث کا اہم موضوع یہ ہوگا کہ کیا مادورو کو قانونی فیس ادا کرنے کا حق حاصل ہے ، کیونکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے وینز ویلا حکومت ابھی تک عدالت کی منظوری (لائسنس)حاصل نہیں کر پائی جس سے اس کے وکیل بیری پولاک کو ادائیگی ممکن ہو۔